نواز شریف عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے آ رہے ہیں: شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کو ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ پانامہ کیس نہیں اقامہ کیس میں نوازشریف کو سزا دی گئی۔سازشی کردار کسی سے چھپے ہوئے نہیں۔ ہمارے خاندان اور پارٹی پر الزامات لگائے گئے۔ مریم نواز، حمزہ شہباز جیلوں میں رہے۔ اگر ہمارے خلاف ثبوت ہوتے تو یہ سامنے لاتے۔ مجھ پر کمیشن لینے کا الزام لگایا گیا لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا۔

نواز شریف عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے آ رہے ہیں: شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس دھرتی کا بیٹا نوازشریف واپس آ رہا ہے۔ نواز شریف انتقام لینے نہیں عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے آ رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف کا اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نےہمیشہ نوازشریف کی قیادت پر بھروسہ کیا۔ لاکھوں لوگوں کو روزگار دلوایا۔ نواز شریف دور میں تیزی سے ترقی کا سفر جاری تھا، نوازشریف کی قیادت میں پی کے ایل آئی کو بنایا گیا۔ نوازشریف دور میں دانش سکول بنائے گئے۔ لاکھوں بچے، بچیوں کو وظیفے دیئے گئے۔ نوازشریف دور میں مفت ادویات ملتی تھیں۔ نوازشریف نے ملک سے اندھیرے ختم کئے۔قائد ن لیگ نے ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی۔ نوازشریف نے 5ارب ڈالر کی آفر ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کئے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف قوم کا معمار ہے جس نے سی پیک دیا۔نوازشریف کو ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ پانامہ کیس نہیں اقامہ کیس میں نوازشریف کو سزا دی گئی۔سازشی کردار کسی سے چھپے ہوئے نہیں۔عوام کو ترقی کے سفر سے محروم کیا گیا۔ دن رات چور، ڈاکو کہا گیا اور معاشرے میں زہر گھول دیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے خاندان اور پارٹی پر الزامات لگائے گئے۔ مریم نواز، حمزہ شہباز جیلوں میں رہے۔ اگر ہمارے خلاف ثبوت ہوتے تو یہ سامنے لاتے۔ مجھ پر کمیشن لینے کا الزام لگایا گیا لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا۔

سابق وزیراعظم کاکہناتھا کہ نوازشریف دور میں چینی 52روپے کلو اور مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔2018کے الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی۔پاکستان کے عوام کو تعلیم اور علاج سے محروم کردیا گیا۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو نواز شریف واپس آ رہا ہے۔ترقی کاسفر جہاں روکا گیا وہیں سے شروع ہوگا۔ نواز شریف آئے گا اور پاکستان بنائے گا مینار پاکستان جا کر نواز شریف کا استقبال کرنا ہے۔  21 اکتوبر کو مینار پاکستان پہنچو۔ نواز شریف جب پاکستان پہنچے گا تو اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے پارٹی لیڈرز کو کس طرح جیلوں میں بھجوایا گیا۔ برادر ممالک چین کے ساتھ تعلقات تباہ کر دیئے گئے۔ ہم نے دوبارہ تعلقات کو بحال کیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تحریک انصاف نے کر کے توڑا تھا۔اگر ہم نے قومی دولت کو یتیموں پر نہ خرچہ تو آپ کا ہاتھ اور میرا گریبان ہو گا۔ اگر پاکستان بنانا ہے تو نواز شریف کا ساتھ دو۔