Get Alerts

گرفتاری کا خدشہ؛ شوہر کے بعد مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بشری بی بی

بشری بی بی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان کی اہلیہ ہوں اور میرے شوہر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گرفتاری کا خدشہ؛ شوہر کے بعد مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بشری بی بی

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی  کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی جس میں وفاق، نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی نےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے سابق وزیر اعظم پاکستان کی اہلیہ ہوں۔ میرے شوہر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بشری بی بی نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے، پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں نے بے بنیاد اور خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بشری بی بی نے استدعا کی کہ جون 2022 سے پہلے میرے خلاف کوئی مقدمہ یا انکوائری زیر التوا نہیں تھی۔ مجھے جون 2022 سے لے کر اب تک درج، خفیہ مقدمات، انکوائری، انوسٹی گیشن کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے روکا جائے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خان کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد سے سائفر کیس میں 13 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں قید ہیں۔