Get Alerts

وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے مزید فنڈز جاری کر دیے

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے عام انتخابات کیلئے 17 ارب 40 کروڑروپے الیکشن کمیشن کو جاری کردیے ہیں۔یہ رقم جولائی 2023 میں جاری کردہ 10 ارب روپے کی رقم کے علاوہ ہے۔

وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے مزید فنڈز جاری کر دیے

وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے لئے 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری کردیے ہیں۔ جس کے بعد  مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ روپے فراہم کردیے گئے ہیں۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے عام انتخابات کیلئے 17 ارب 40 کروڑروپے الیکشن کمیشن کو جاری کردیے ہیں۔یہ رقم جولائی 2023 میں جاری کردہ 10 ارب روپے کی رقم کے علاوہ ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق آج جاری کردہ رقم کے اب تک الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر 27 ارب 40 کروڑ روپے فراہم کردیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فنانس ڈویژن، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ضرورت کے مطابق فنڈز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عام انتخابات کیلئے فنڈز فراہمی معاملے پر الیکشن کمیشن نے سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا۔ سیکرٹری خزانہ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قدم وزارت خزانہ کی جانب سے رقم جاری کرنے میں ناکامی پر اٹھایا گیا ہے۔

مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے لیکن وزارت خزانہ نے تاحال 10 ارب روپے مہیا کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے لیے بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے۔ الیکشن کمیشن کوفوری طور پر 17 ارب روپے درکار ہیں اور بارہا رجوع کے باوجود ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے صورتحال سے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو بھی آگاہ کرنے کے لیے انہیں خط لکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے  28 نومبر کو عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں حکومت سے مزید 25 ارب روپے فنڈز مانگنے کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔

الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 ارب روپے کی فراہمی کیلئے خط لکھا جائےگا۔ فنڈز کی فراہمی کیلئے وزارت خزانہ کو خط لکھا جائے گا۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق فنڈز بیلٹ پیپرکی چھپائی سمیت دیگرانتخابی امور پر خرچ کیے جائیں گے۔  آئندہ عام انتخابات کیلئے مرحلہ وار مزید فنڈز حاصل کیے جائیں گے۔