Get Alerts

آسٹریلوی آل رائونڈر گلین میکسویل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

آسٹریلوی آل رائونڈر گلین میکسویل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش میں بھی کورونا وائرس کی عالمی وبا کے وار جاری ہیں۔ مایہ ناز آسٹریلوی آل رائونڈر گلین میکسویل کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

فرنچائز میلبورن سٹارز نے اپنے ٹویٹ پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کپتان گلین میکسویل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

https://twitter.com/StarsBBL/status/1478525528055238666?s=20

گلین میکسویل کورونا وائرس کا شکار ہونے والے میلبورن سٹارز کی انتظامیہ کے عملے کے 8 ارکان سمیت 13ویں کھلاڑی ہیں جن کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ آسٹریلوی سابق فاسٹ بائولر گلین میک گرا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔