Get Alerts

شنیرا اکرم کی ایک تصویر نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لئے

شنیرا اکرم کی ایک تصویر نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لئے
سابق کپتان وسیم اکرم کی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا اکرم کی شدید سرد موسم میں ٹھٹھرنے والے معصوم بچے کی مدد کرنے کی ایک تصویر نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ اور پاکستانیوں کی بھابھی شنیرا اکرم جو کہ ملک میں اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں ، کراچی کے ساحل پر گندگی کے ڈھیر ہوں یا پھر ملک میں مشکلات کے شکار سیلاب زدگان کی مدد وہ ہر وقت اپنے آپ کو ان کاموں میں مصروف رکھنے کا ہنر جانتی ہیں۔

https://twitter.com/iamShaniera/status/1478692478899294212?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1478692478899294212%7Ctwgr%5Ehb_0_7%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailyausaf.com%2Fsports%2Fnews-202201-132400.html
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شنیرا اکرم ایک معصوم بچے کے ساتھ محو گفتگو ہیں ، اس تصویر میں نظر آنے والا بچہ انہیں دیکھ کر کافی خوش ہورہا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ بہت خوشی ہے ہر کوئی کراچی کے موسم سے محظوظ ہو رہا ہے ، لیکن یاد رکھیں وہاں بہت سے لوگ اس وجہ سے بھی پریشان ہیں کہ ان کے پاس زیب تن کرنے کے لئے گرم کپڑے موجود نہیں۔
انہوں نے درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اگر آپ کے پاس اضافی کپڑے، کمبل یا تولیے موجود ہیں تو ایسے لوگوں کی مدد کرکے مشکلات کم کرسکتے ہیں ۔ شنیرا اکرم نے لکھا کہ بہت سے بچوں کی طرح بارش نے تو اس خوبصورت لڑکے کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں بکھیری لیکن اس ( جیکٹ ) نے یہ کام کردکھایا ہے۔