وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مجھ سے شادی کے بعد ان کی اہلیہ شیزا کو شروع شروع میں جب بھابھی کہہ کر پکارتے تھے تو یہ سمجھتی تھیں کہ انہیں ''باربی'' کہا جارہا ہے۔
تفصیل کے مطابق وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام "ٹائم آؤٹ ود احسن خان" میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے یادگار لمحات مداحوں سے شیئر کئے۔
وسیم اور ان کی اہلیہ شیزا نے اپنی پرائیوٹ لائف اور اپنے رشتے سے متعلق بہت سے واقعات کا ذکر کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تعلق کی مضبوطی ثابت کرنے کیلئے مختلف گیمز بھی کھیلیں۔
وسیم اکرم نے غیر ملکی خاتون سے شادی کے بعد پیش آنے وا لے مختلف واقعات کا ذکر کیا اور بتایا کہ شنیرا کو اردو نہیں آتی تھی جب پہلی بار ہم پاکستان پہنچے تو کسی نے شنیر اسے ملتے ہوئے انہیں "بھابھی" کہا تو شنیرا سمجھیں کہ انہیں "باربی " کہا گیا ہے تب میں نے ان کی تصحیح کی۔
وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی میں پاکستان سے متعلق کچھ نہیں جانتی تھی، یہاں تک کہ جب میں پہلی بار کراچی کے ساحل سمندر پر پہنچی تو مجھے وہاں اونٹ دیکھ کر حیرانی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مگر آج صورتحال مختلف ہے ، پاکستان میرے لیے اس وقت دنیا کا مرکز ہے، میں نے اپنی زندگی کے اہم ترین سال یہاں گزارے ہیں، ایک عورت، ایک بیوی ، ایک ماں کی حیثیت سے میں یہاں رہتی ہوں، حال ہی میں جب میں آسٹریلیا گئی تو میں بھول گئی تھی کہ یہاں رہتے ہوئے میں کیا تھی؟ یہ بہت ہی عجیب تھا۔