نواز شریف کو ایک بار پھر دل کی تکلیف

پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے والد کی طبیعت انتہائی ناساز ہے جنہیں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چار بار انجائنا کی تکلیف ہوئی ہے۔

سابق دخترِ اول نے کوٹ لکھپت جیل سے واپسی پر ٹویٹ کیا:"میری کوٹ لکھپت جیل میں آج میاں نواز شریف کے ڈاکٹروں سے ملاقات ہوئی ہے۔ میری ملاقات جاری تھی کہ میاں نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہوئی جس پر انہوں نے نائٹریٹ سپرے طلب کیا۔ انہوں نے اس وقت مجھے بتایا کہ گزشتہ ہفتے بھی انہیں چار بار انجائنا کی تکلیف ہوئی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنا پرانا مؤقف دہرایا کہ وہ اس بارے میں کسی سے رپورٹ کریں گے اور نہ ہی شکایت۔‘‘

مریم نواز شریف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا:’’ نواز شریف کو جب کئی دنوں کے لیے ہسپتال لے جایا گیا تو تب بھی ان کا کوئی علاج نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ( نواز شریف) عذر تراش کر ہسپتال میں نہیں رہنا چاہتے یا ان کی ایسی کوئی منشا نہیں ہے۔‘‘

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1102865121750274048?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geo.tv%2Flatest%2F230091-nawazs-condition-life-threatening-had-angina-attacks-four-times-last-week-maryam

مریم نواز شریف نے ایک بار پھر حکومت سے سابق وزیراعظم کے علاج کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا:’’میاں نواز شریف تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں لیکن حکومت ان کی صحت کے حوالے سے سردمہری برت رہی ہے جو قابلِ تشویش ہے۔ میں اور میرا خاندان ان کی دن بدن بگڑتی صحت پر بہت زیادہ تشویش کا شکار ہے۔ ان کی گرتی ہوئی صحت ان کی زندگی کے لیے خطرات پیدا کر رہی ہے۔‘‘

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1102866344968679424?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geo.tv%2Flatest%2F230091-nawazs-condition-life-threatening-had-angina-attacks-four-times-last-week-maryam

مریم نواز شریف نے کہا:’’یہ ایک طبی حقیقت ہے کہ انجائنا کی تکلیف دل کی بیماری کو مزید بڑھاوا دیتی ہے اور یہ مرض مزید شدت اختیار کر جاتا ہے۔ خدانحواستہ اگر ان کے ساتھ کچھ ہو جاتا ہے تو میں کس پر الزام دھروں گی یا کون اس کا ذمہ دار ہو گا؟ میں ایک بار پھر اپنا مؤقف دہراؤں گی کہ حکومتی سردمہری تشویش ناک ہے۔‘‘

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1102869264481030145?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geo.tv%2Flatest%2F230091-nawazs-condition-life-threatening-had-angina-attacks-four-times-last-week-maryam

نواز شریف  دسمبر2018ء سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں پابندِ سلاسل ہیں۔