'مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو مل جاتیں تو ساری محنت پہ پانی پھر جاتا'

مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے میں الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے جتنے مرضی حوالے شامل کر لے مگر سوال یہ ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا قانون موجود نہیں تو یہ مخصوص نشستیں باقی سیاسی جماعتوں میں کس قانون کے تحت تقسیم کی جائیں گی؟

'مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو مل جاتیں تو ساری محنت پہ پانی پھر جاتا'

اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی عمران خان جیل سے باہر آئیں اور ایوان میں پی ٹی آئی کی سیٹیں بڑھیں، اگر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو مل جاتیں تو اسٹیبلشمنٹ کی سال دو سال کی محنت پر پانی پھر جانا تھا۔ دیکھنا یہ ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے سے متعلق کیا فیصلہ سناتی ہے۔ یہ کہنا ہے رضا رومی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں نادیہ نقی نے کہا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے میں الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے جتنے مرضی حوالے شامل کر لے مگر سوال یہ ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا قانون موجود نہیں تو یہ مخصوص نشستیں باقی سیاسی جماعتوں میں کس قانون کے تحت تقسیم کی جائیں گی؟

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

وقار ستی نے کہا اتحادی حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ایوان کی کارروائی کو کیسے چلایا جائے۔ حکمران اتحاد نے آج ایوان میں اگرچہ یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے منتخب لوگوں سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں مگر کیا پی ٹی آئی والے بھی حکومتی اتحاد سے بات کرنے پر رضامند ہوں گے، یہ اہم سوال ہے۔

خرم حسین کے مطابق پی ڈی ایم حکومت میں اسحاق ڈار نے ڈالر کو لگام ڈالنے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کروں گا مگر دونوں دعوؤں میں ناکام رہے اور پاکستان ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا۔ موجودہ سیاسی قیادت میں کوئی بھی وزیر خزانہ کے عہدے کے لیے موزوں نہیں، حکومت کو چاہیے باہر سے مناسب بندہ بلا لے۔

پروگرام 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔