کینیڈا میں مسلمانوں کیخلاف نسل پرستانہ بیانات، میئر کے امیدوار کو سزا‎‎

کینیڈا میں مسلمانوں کیخلاف نسل پرستانہ بیانات، میئر کے امیدوار کو سزا‎‎
کینیڈا کی ایک عدالت نے کیلگری کیلئے میئر کے امیدوار کیوین جانسٹن کو نسل پرستانہ بیانات اور نفرت انگیز تقاریر کرنے جرم میں 18 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ ان کی سزا کا آغاز آئندہ سال جنوری میں ہوگا جبکہ انھیں اونٹاریو واپس آنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

کیون جے جانسٹن کو دو سال قبل پیراماؤنٹ فائن فوڈز کے مالک محمد فقیہ کو بدنام کرنے سے روکنے کے حکم کے بعد "دہشتگرد" اور "بچے کا قاتل" قرار دینے پر 18 ماہ جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ سزا اُس وقت سامنے آئی ہے جب اس سال کے اوائل میں جونسٹن پر 2019ء میں اونٹاریو کے ایک جج کے حکم کے باوجود فقیہ کے بارے میں نسل پرستانہ، ہتک آمیز بیانات جاری رکھنے کی توہین کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اس وقت اونٹاریو کی اعلیٰ عدالت کی جسٹس جین فرگوسن نے جانسٹن کو حکم دیا تھا کہ وہ فقیہ کے خلاف ہتک آمیز تبصروں کیلئے ڈھائی ملین ڈالر ادا کرے جو اُس نے جولائی 2017ء سے اپنی ویب سائٹ پر ویڈیوز اور پوسٹوں کی ایک سیریز میں ہے۔

جسٹس فرگوسن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ جونسٹن نے بدترین نفرت انگیزی کا اظہار کیا اور لوگوں کو صرف اُن کے مذہب کی بنا پر نشانہ بنایا ہے۔

جسٹس فریڈ مائرز کا کہنا تھا کہ جانسٹن کو ان کے سیاسی خیالات کی وجہ سے نہیں بلکہ عدالت کے خلاف چھ الگ الگ توہین کی کارروائیوں کی سزا دی جا رہی ہے۔ مائرز نے جانسٹن کو مسلسل تین مہینے فی ایکٹ کی سزا سنائی، اسے قانونی طور پر اونٹاریو میں 4 جنوری 2022ء سے واپس آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نوٹ: یہ خبر کینیڈین ویب سائٹ سی بی سی پر شائع ہوئی تھی، جسے نیا دور کیلئے محمد حارث نے ترجمہ کیا۔