Get Alerts

مذہب کی خاطر بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم منظر عام پر

مذہب کی خاطر بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم منظر عام پر
دو سال قبل مذہب کی خاطر بالی وڈ فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم بالاخر منظر عام پر آ گئی ہیں۔ انہوں نے عامر خان کی مشہور فلم دنگل سے شہرت حاصل کی تھی۔

خیال رہے کہ زائرہ وسیم نے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے اداکار عامر خان کی مشہور فلم دنگل میں اپنی جاندار اداکاری سے سب کے دل جیت لئے تھے۔ تاہم جلد ہی انہوں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ انہوں نے اس کی وجہ مذہب کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی بنیاد سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔

اس کم سن اداکارہ نے دنگل فلم کے بعد عامر خان کی ہی فلم سیکرٹ سٹار میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بالی وڈ چھوڑنے کے اعلان کے بعد بھی ان کی ایک فلم دی سکائی از پنک سینما کی زینت بنی تھی جس میں فرحان اختر اور پریانکا چوپڑا نے ان کے والدین کا کردار ادا کیا تھا۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Zaira Wasim (@zairawasim_)





زائرہ وسیم کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر سے ہے۔ انہوں نے 2019ء میں بالی وڈ انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان انسٹاگرام پر پوسٹ کئے گئے اپنے طویل بیان میں کیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ تھا کہ انھیں فلموں سے بہت شہرت اور عزت ملی لیکن وہ مذہب سے دور ہوتی جا رہی تھیں، ان کی زندگی بے برکت ہوتی جا رہی تھی، اس لئے وہ فیصلہ کر چکی ہیں کہ وہ بالی وڈ کو چھوڑ دیں گی۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Zaira Wasim (@zairawasim_)






اب دو سال برس بعد زائرہ وسیم نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک فوٹو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایک پل پر کھڑی ہیں تاہم ان کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔ زائرہ کی اس تصویر کو اب تک لاکھوں لائیکس مل چکے ہیں۔