Get Alerts

عمران کا بیان: علوی نے خود سے دوری اختیار کر لی، فوج 'غضب ناک' | بول پر پابندی عائد | عمران، نواز، زرداری بات کریں۔

عمران کا بیان: علوی نے خود سے دوری اختیار کر لی، فوج 'غضب ناک' | بول پر پابندی عائد | عمران، نواز، زرداری بات کریں۔

عمران خان ایک قابل رحم اور قابل ترس سیاست دان ہے۔ اس وقت عمران خان سے زیادہ عمران خان کے بنانے والوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے کہ ان کا عمران خان پروجیکٹ بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ جب تک یہ معافی نہیں مانگتے عمران خان قدرت کا انتقام بن کر ان کے سروں پر ٹوٹتا رہے گے، مطیع اللہ جان



 



فوج کے ادارے کا بنیادی اصول نظم و ضبط ہے۔ اس نظام میں کوئی بھی بگاڑ پیدا ہو تو وہ صرف فوج کے لیے ہی نقصان دہ نہیں ہے بلکہ ملک کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ عمران خان اس اصول میں دراڑ ڈال رہے ہیں، اعجاز حیدر



 



عمران خان وہیں پہنچے ہیں جہاں الطاف حسین پہنچے تھے۔ الطاف حسین بھی روز ایک ایسی بات کرتے تھے جن کی اگلے دن ساری پارٹی وضاحتیں کرتی رہتی تھی۔ پھرایک دن وہ ایک ایسی ریڈلائن کراس کرگئے جس کے بعد پارٹی نے انہیں چھوڑ دیا، مزمل سہروردی



 



عمران خان کی خواہش یہ ہے کہ میں نے واپس آنا ہے۔ یہ خواہش جائز ہے۔ مگر وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ میں ہی وہ اکیلا شخص ہوں جو ملک کو بچا سکتا ہے۔ یہ بات درست نہیں ہے۔ ٹرمپ بھی یہی کہتا تھا،خان صاحب کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جو لوگ ان کو ووٹ نہیں دے رہے وہ بھی پاکستانی ہیں، اعجاز حیدر



 



بول ٹی وی ایک پروپیگنڈا چینل تھا مگر اس کا یہ حل نہیں کہ اسے بند کر دیں۔ بول پر جو اعتراضات ہیں وہ تو ہم بھی اٹھاتے رہے ہیں شروع میں مگر تب عمران خان کی طرح بول بھی لاڈلا تھا۔ اب عمران خان کی طرح بول کے بھی دن پورے ہو گئے ہیں، مرتضی سولنگی