ٹوئنٹی 20 سیریز؛ پاکستان ویمن ٹیم نے پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کر دیا

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے تیسرے اور آخری ویمن ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان ویمن ٹیم نے پہلا میچ پانچ وکٹوں سے اور دوسرا میچ سات وکٹوں سے جیتا تھا۔ ٹیم نے  تیسرا میچ جیت کر سیریز تین صفر سے اپنے نام کر لی۔

ٹوئنٹی 20 سیریز؛ پاکستان ویمن ٹیم نے پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کر دیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ ٹوئنٹی 20 سیریزمیں جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم  کو کلین سویپ کردیا۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے تیسرے اور آخری ویمن ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان ویمن ٹیم نے پہلا میچ پانچ وکٹوں سے اور دوسرا میچ سات وکٹوں سے جیتا تھا۔ ٹیم نے  تیسرا میچ جیت کر سیریز تین صفر سے اپنے نام کر لی۔
  جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 150 رنزبنائے۔ 

جنوبی افریقی ویمن ٹیم 151 رنز کے  ہدف کے تعاقب میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف اور سدرہ امین 39، 39 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتان لاورا ولوارڈ 72 رنزبناکرنمایاں رہیں۔ گرین شرٹس کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم  کی کپتان ندا ڈار نے کہا کہ کوشش کی تھی کہ مختلف کھیلیں اور  کامیاب ہوئے۔خواہش تھی کہ پاکستان میں بڑی سیریز جیتیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہت اعتماد کیا۔ اب مزیدکوشش کریں گے کہ مستقبل میں بھی کارکردگی برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کیا۔ ایک عرصے بعد پاکستان نے ہوم گراونڈ پر اچھی کرکٹ کھیلی اور کھلاڑیوں کا کمبینیشن بہت اچھا تھا۔ سب کےلئے یہ سیریز اہمیت کی حامل رہی۔ اچھی کارکردگی ہم نے ایشین گیمز میں بھی برقرار رکھنی ہے ۔

ندا ڈار نے مزید کہا کہ ابھی آئی سی سی چیمپئن شپ کی ون ڈے سیریز میں بھی اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔ ہم کسی سے کم نہیں ہیں کھلاڑیوں نے ثابت کردیا ہے۔جس شعبے میں ہمیں لگتا ہے کہ کام کرناہے اس پر توجہ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اب 8، 11 اور 14 ستمبر کو کراچی ہی میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلیں گی جو آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔