اسلام آباد سے 9 نائجیرین باشندوں پر مشتمل منشیات فروشوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا، پولیس 

اسلام آباد سے 9 نائجیرین باشندوں پر مشتمل منشیات فروشوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا، پولیس 







 وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورکس کے بعد اسلام آباد پولیس نے گزشتہ رات 09 نائجیرین پر مشتمل منشیات فروشوں کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا ہے. پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے اس گینگ میں 20 لوکل ڈیلرز بھی شامل ہے.


اسلام آباد پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے قبضے سے لاکھوں  روپے کی منشیات کوکین، ہیروئن، آئس اور نشہ آور گولیاں برآمد،ملزمان سے 15120گرام چرس، 96گرام  کوکین سمیت  2148گرام آئس، 450 گرام ہیروئن، 305 نشہ آور گولیاں بھی برآمد ہوئیں.


پولیس کے مطابق منشیات فروشی کے اس نیٹ ورک کی گرفتاری کے لئے ایڈیشنل ایس پی اسلام آباد اور ایس پی رورل کی زیرنگرانی دو ٹیمیں بنائی گئی تھیں. پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کا یہ نیٹ ورک نوجوانوں کو ٹارگٹ کرتا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ  تعلیمی اداروں سمیت مختلف علاقوں میں منشیات کا دھندا کرتا تھا. ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے.




































عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔