'مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں بانٹنا بہت بڑا مذاق ہے'

پی ٹی آئی کے جو لوگ 9 مئی میں ملوث ہیں ان کو سزا ملنی چاہیے مگر نہیں کہا جا سکتا کہ پوری تحریک انصاف اس میں ملوث ہے۔ حریف سیاسی جماعتوں نے اس مسئلے کو بہت اچھالا ہے۔ 9 مئی کو پاکستان پر جوہری حملہ نہیں ہوا تھا، اسے دہشت گردی نہیں کہا جا سکتا۔

'مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں بانٹنا بہت بڑا مذاق ہے'

الیکشن کمیشن اور امیدوار کے پاس موجود فارم 45 پہ درج دستخطوں کو ملا کر دیکھنا چاہیے، اگر دستخط مختلف ہیں تو امیدواروں کا دعویٰ درست ہے۔ فارم 45 سے متعلق دونوں طرف سے جتنا پروپیگنڈا کیا گیا اس کی موجودگی میں درست فیصلہ کرنا خاصا مشکل ہے۔ مخصوص نشستیں جس طرح بانٹی گئی ہیں یہ ایک مذاق ہے۔ یہ کہنا ہے آغا اقرار ہارون کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں ماجد نظامی نے کہا وسطی پنجاب کے حلقوں کے فارم 45 میں کئی جگہوں پر کٹنگ کی گئی ہے، 1 کو 7 بنا دیا گیا ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ ابھی تک مسلم لیگ ن کے کسی امیدوار فارم 45 پر اوور رائٹنگ، کٹنگ یا نتائج میں ہیر پھیر کا دعویٰ نہیں کیا۔ میرٹ کے مطابق 4 جنرل سیٹیں جیتنے پر 1 مخصوص نشست ملتی ہے مگر ن لیگ نے خیبر پختونخوا میں 6 صوبائی سیٹیں جیتی ہیں لیکن اسے 9 مخصوص نشستیں مل رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

پی جے میر کے مطابق پی ٹی آئی کے جو لوگ 9 مئی میں ملوث ہیں ان کو سزا ملنی چاہیے مگر نہیں کہا جا سکتا کہ پوری تحریک انصاف اس میں ملوث ہے۔ حریف سیاسی جماعتوں نے اس مسئلے کو بہت اچھالا ہے۔ 9 مئی کو پاکستان پر جوہری حملہ نہیں ہوا تھا، اسے دہشت گردی نہیں کہا جا سکتا۔ سیدھی بات ہے تحریک انصاف اسٹیبلشمںٹ کے نشانے پر ہے۔ اگلے الیکشن جلد ہوں گے کیونکہ لوگ حکومت سے نتائج کا تقاضا کریں گے۔

میزبان نادیہ نقی تھیں۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔