‘پولیس سے جان کا خطرہ ہے’، افضل کوہستانی کے زندہ بچ جانے والی بھائی کی سپریم کورٹ میں درخواست

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق قبائلی علاقوں کے صوبہ خیبرپختونخوا میں شامل ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جو دو جولائی کو ہوں گے۔

ای سی پی کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق، سات مئی کو ریٹرننگ افسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کر دیا جائے گا جس کے بعد امیدوار نو سے 11 مئی کے دوران اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کے نام 12 مئی کو جاری کر دیئے جائیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 18 مئی ہو گی۔



الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف 22 مئی تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی جب کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29 مئی ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، امیدواروں کو 30 مئی کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے جائیں گے جب کہ دو جولائی کو پولنگ ہو گی۔

قبائلی اضلاع کے جن حلقوں میں پولنگ ہو گی، ان میں باجوڑ کے تین، مہمند کے دو، خیبر کے تین، کرم کے دو، اورکزئی کے ایک، شمالی وزیرستان کے دو، جنوبی وزیرستان کے دو اور سابق فرنٹیئر ریجنز کے ایک حلقے پر انتخابات ہوں گے۔