
تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کی مشکلات میں اضافے کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے، چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے کے مقام پر جانے کی ہدایت کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دیکھیں کہ دھرنا شرکا کو کس قسم کی مدد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ چیئرمین سی ڈی اے حالات دیکھ کر بتائیں کہ دھرنا شرکا کو کیا ریلیف یا مدد مہیا کی جا سکتی ہے۔
میں نے یہ اندازہ لگانے کیلئے کہ بارش اور بدلتے موسم کے حوالے سے شرکاء کو کیا امداد فراہم کی جاسکتی ہے، چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر دھرنے کے مقام پر جانے کا حکم دیا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 6, 2019
واضح رہے کہ اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کا دھرنا 7ویں روز میں داخل ہوگیا ہے اور اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ ساتھ موسمی چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ رات گئے اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اسلام آباد میں بارش اور دھرنا ساتھ ساتھ#rain pic.twitter.com/Z7dENDf2HD
— Malik Naveed Anjum (@MNaveed_Anjum) November 5, 2019
تیز ہوائیں چلنے سے متعدد خیمے اکھڑ گئے جس کے نتیجے میں کچھ لوگوں نے پولیس کے کنٹینرز میں پناہ لی تو بعض شرکا کو رات میٹرو سٹیشن میں گزارنی پڑی۔