پاکستان کی سلامتی کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے۔کامیابی پاکستان کا مقدر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کا فریضہ ادا کرتی رہے گی۔ پاک فوج وطن کی حفاظت کا مقدس فریضہ خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گی۔

پاکستان کی سلامتی کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں: آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستانی معیشت کو متاثر کررہے ہیں۔ غیرملکیوں کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے مفاد میں کیا۔ امن اور استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر کور کمانڈر پشاورنے ان کااستقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر بھی آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔اس کے علاوہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی انہیں آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کی بے مثال کارکردگی کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوامیں پہلی بار منعقد ہونے والی قومی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے۔کامیابی پاکستان کا مقدر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کا فریضہ ادا کرتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج وطن کی حفاظت کا مقدس فریضہ خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گی۔ خیبر پختونخوا کے عوام کی حمایت سے استحکام، سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔امن اور استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف نے نئے ضم شدہ اضلاع میں اقتصادی ترقی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا فیصلہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو طے شدہ اصولوں کے مطابق واپس بھیجنے کا عمل جاری ہے۔