Get Alerts

بلوچستان میں دھماکے: چیف الیکشن کمشنر کی صوبوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ووٹرز کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے احکامات دیے ہیں کہ ڈپٹی ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے دفاتر کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

بلوچستان میں دھماکے: چیف الیکشن کمشنر کی صوبوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرلز ( آئی جیز) سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کو سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع خانوزئی اور قلعہ سیف اللہ میں ہونے والے دھماکوں کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ 

اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کررہے ہیں جبکہ اجلاس میں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہیں۔ اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے تمام ونگز کے حکام بھی شریک ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ووٹرز کو بھی مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے احکامات دیے ہیں کہ ڈپٹی ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے دفاتر کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ انتخابی سامان کی ترسیل، سکیورٹی اور پولنگ سٹیشنز سے متعلق ونگز کمیشن کو بریفنگ دی۔ 

اجلاس میں انتخابات کی تیاریوں پر حتمی بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر اہم گائیڈ لائنز بھی حکام کو جاری کریں گے۔