انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کیلئے ایک نیا قانون متعارف کرا دیا ہے، جس کا اطلاق رواں ماہ سے ہی نافذ العمل ہوگا۔
میچ میں جرمانے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 میں کھلاڑیوں اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لئے دئیے گئے سلو اوور ریٹ کی پابندیوں کے علاوہ ہیں۔
نئے قانون کے تحت مینز ٹی ٹونٹ کا پہلا میچ آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیمیں اٹھارہ جنوری کو سنچورین میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
اپنے نئے قانون کے بارے میں آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سلو اوور ریٹ کیلئے میچ جرمانہ ہوگا۔ اس کے علاوہ پلئینگ کنڈیشنز کیساتھ ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز میں ایک اننگ کے درمیان میں 2 منٹ 30 سکینڈ کا ڈرنکس کا وقفہ فراہم کیا جائے گا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سلو اوور ریٹ کے قوانین وضوابط کو پلیئنگ کنڈیشنز کی شق 13.8 کے تحت فیلڈنگ سائیڈ کو اننگز کے آغاز اور اختتام تک اس پوزیشن میں ہونا چاہیے جو مقررہ وقت ہے، بصورت دیگر انہیں اننگز کے بقیہ اوورز کے لئے 30 گز کے دائرے سے باہر ایک کم فیلڈر کھڑا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ٹی ٹونٹی قوانین میں تبدیلی کی سفارش کرکٹ کمیٹی نے کی تھی، جو تمام فارمیٹ میں کھیل کی رفتار کو بہتر بنانے کے طریقوں پر باقاعدگی سے بحث کرتی ہے، یہ قانون رپورٹس پر غور کرنے کے بعد لاگو کیا گیا ہے۔