Get Alerts

اسلام آباد:مسلم معاشروں میں خواتین کی تعلیم، چیلنجز، مواقع کے موضوع پر عالمی کانفرنس منعقد ہو گی

پاکستان رواں ہفتے وزیراعظم شہباز شریف کی میزبانی میں مسلم معاشروں میں خواتین کی تعلیم، چیلنجز و مواقع کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرے گا، 2 روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے 30 ممالک کے 55 کے قریب وفود شرکت کرینگے

اسلام آباد:مسلم معاشروں میں خواتین کی تعلیم، چیلنجز، مواقع کے موضوع پر عالمی کانفرنس منعقد ہو گی

نیا دور نیوز ڈیسک:۔

پاکستان رواں ہفتے وزیراعظم شہباز شریف کی میزبانی میں مسلم معاشروں میں خواتین کی تعلیم، چیلنجز و مواقع کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔

نیا دور نیوز ڈیسک  کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے 30 ممالک کے 55 کے قریب وفود شرکت کرینگے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، ایران، آزربائیجان، قازقستان، ترکمانستان سمیت متعدد مسلم ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔

جناح کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ 2 روزہ کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم شہبازشریف کریں گے جب کہ کانفرنس کی میزبانی رابطہ العالم الاسلامی اور وزیر اعظم شہباز شریف مشترکہ طور پر کررہے ہیں ۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سیکریٹری جنرل حصین ابراہیم طحہ، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سمیت دیگر وفاقی وزرا خصوصی شرکت کریں گے۔

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان طارق بخیت اور او آئی سی دیگر حکام بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔کانفرنس کا مقصد بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے حکومتوں، اسلامی وسول تنظیموں کے درمیان نیٹ ورک کا قیام ہے۔

پاکستان میں عورتوں کو انکے حقوق اور تعلیمی کی کمی پر بھی روشنی ڈالی جائے گی، ایک کامیاب خاندان کی بنیاد ایک عورت ہی رکھ سکتی ہے ۔بیٹی پڑھی لکھی ہو گی تو وہ اپنے پورے خاندان کی تعلیم پر خاص توجہ دے گی اور ایک خاندان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے حالیہ دور میں ہمارے معاشرے میں عورتوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تا کہ ہر عورت اپنے حقوق سے واقفیت رکھ سکے۔ 

پاکستان میں عورتوں کے حقوق پر ہونیوالے کام کے پیش نظر یہ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں 30 ممالک کے 55 کے قریب وفود بھی شرکت کرینگے اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اس کانفرنس کا انعقاد پاکستان کا ایک مثبت اقدام ہے۔