قبائلی صحافی انور شاہ اورکزئی کے گھر پر رات کے تاریکی میں ہینڈ گرنیڈ حملہ

قبائلی صحافی انور شاہ اورکزئی کے گھر پر رات کے تاریکی میں ہینڈ گرنیڈ حملہ
قبائلی صحافی انور شاہ اورکزئی کے گھر پر رات کے تاریکی میں ہینڈ گرنیڈ حملہ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق صحافی انور شاہ اورکزئی کے گھر پر رات کی تاریکی میں ہینڈ گرنیڈ حملہ ہوا، حملے کی وجہ سے بچے اور خواتین چیختے چلاتے  رہے اور خوف کے مارے رات بھر سو نہ سکے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق ہینڈ گرنیڈ کے چھرے مین گیٹ پر لگے۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی کے پی کے پولیس سرچنگ اور تفتیش کے لئے ڈی ایس پی اور ایس آئی سمیت صحافی کے گھر پہنچی۔

صحافی انور شاہ کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، حق لکھنے کی سزا مل رہی ہے، پہلے بھی کئی بار سزا مل چکی ہے، یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی ایس پی قریش کا کہنا تھا کہ تفتیش جاری ہے اور بہت جلد ملزمان گرفتار کیے جائیں گے۔ بگن چیک پوسٹ کے محرر رفیق خان کے مطابق بلاسٹ اور فائرنگ کے فوراً بعد چیک پوسٹ سے ڈی ایس پی علیزئی سرکل عنایت، محرر اکرام، ریڈر ٹو ڈی ایس پی، ایس آئی بادشاہ حسین سمیت پورا عملہ انور شاہ کے گھر پہنچ گیا اور ارد گرد سرچنگ بھی کی۔

ڈی پی او ضلع کرم قریش نے ہدایت جاری کی ہے کہ تفتیش تیز کی جائے اور جلد ہی ملزمان پکڑے جائیں۔