Get Alerts

اجتماعات پر پابندی کے باوجود پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن: اعجاز چوہدری کی سرکاری افسران کو دھمکی

اجتماعات پر پابندی کے باوجود پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن: اعجاز چوہدری کی سرکاری افسران کو دھمکی

کرونا کے حالات میں حکومت کی جانب سے اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے تاہم تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے نہ صرف پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں شرکت کی بلکہ سرکاری افسروں کو دھمکیاں بھی دیتے رہے۔


گوجرانوالہ میں ورکرزکنونشن سےخطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور سی پی او سن لیں، پی ٹی آئی رہنما کا جائز کام نہ کیا اور اس کا فون نہ سنا تو آپ خود ذمے دار ہوں گے۔


اعجاز چوہدری  نے کہا کہ  اگر کوئی پی ٹی آئی رہنما سرکاری افسران کے پاس ناجائز کام لے کر آئے تو مجھے رپورٹ کریں، میں خود اسے نکال دوں گا۔


تحریک انصاف کی اپنی حکومت کی جانب سے عوامی اجتماعات پر پابندی کے باوجود تحریک انصاف ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جہاں اعجاز چوہدری سمیت کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا۔


دوسری فردوس عاشق معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے بھی اپنے حلقے کے لوگوں کے مسائل سننے کے لئے کھلی کچہری لگائی جہاں کرونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کی گئی جبکہ فردوس عاشق ایوان سمیت بہت سے لوگوں نے ماسک نہ پہنا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=nCJnm-m7F6g