گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کیلئے خریدی گئی 33 بلٹ پروف گاڑیوں کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ 33 مہنگی ترین گاڑیاں چند سال قبل وزارت خارجہ کیلئے خریدی گئیں تھیں۔ ان گاڑیوں کے استعمال کرنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیب تحقیقات کر رہا۔ نیب کا کہنا تھا کہ یہ گاڑیاں وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کے استعمال کیلئے نہیں ہیں تاہم دونوں وزرائے اعظم نے انکا استعمال کیا جس پر انکے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں۔ اب وزیر اعظم عمران خان نے ان گاڑیوں کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان گاڑیوں کے پٹرول اور مرمت کے اخراجات وفاقی ڈویژن کے فنڈ سے پورے کئیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ سادگی اپنائیں گے اور حکومتی اخراجات کم کریں گے۔ اسی مد میں انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس کی گاڑیاں اور بھینسیں بیچنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔