Get Alerts

وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ نے زیادتی مجرمان کیلئے کیسٹریشن کا قانون لانے کی منظوری دے دی

وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ نے زیادتی مجرمان کیلئے کیسٹریشن کا قانون لانے کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ نے سخت سزاوں کے حامل مجرمان کی مزید سخت سزاوں پر مشتمل سفارشات کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بھی باقاعدہ زیادتی کے مجرمان کے لئے کیسٹریشن کا قانون لانے کی منظوری دے دی ہے جس کے لئے باقاعدہ بل لانے کا عندیہ دیا گیا ہے اس کے لئے کابینہ کے اراکین کو ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے بڑھتے ہوئے زیادتی کیسز کے پیش نظر حکومت نے زیادتی کے کیسز کی سزائیں سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔