پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سےانتخابات میں باہمی تعاون اورسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے ملاقاتیں جاری ہے۔ حال ہی میں ن لیگ کے قائد کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کے بعد پارٹی صدر شہباز شریف کی استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی۔ دونوں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات 45 منٹ جاری رہی جس میں ن لیگ کے رانا ثنا اللہ، ایازصادق اور آئی پی پی کے سینیئر رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا کہ دونوں جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گی۔
ذرائع کے مطابق سیٹوں کا نمبر کیا ہوگا؟ یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپرورک کے ساتھ طے ہوگا۔
واضح رہے کہ 6 دسمبر کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف تقریباً 15سال بعد چوہدری شجاعت سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات میں ن لیگ اور مسلم لیگ ق کے درمیان انتخابات میں باہمی تعاون اورسیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہو گیا۔
اقات میں نواز شریف کے ساتھ شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثنا اللہ، سعد رفیق، سردار ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مسلم لیگ ق کی جانب سے سالک حسین، شافع حسین، طارق بشیر چیمہ اور امتیاز رانجھا بھی شریک تھے۔