Get Alerts

وہ بچے جو آلودہ ماحول میں پرورش پاتے ہیں ان کے ڈیپریشن میں مبتلا ہونے کے امکانات تین سے چار گنا زیادہ ہوتے ہیں‎‎

وہ بچے جو آلودہ ماحول میں پرورش پاتے ہیں ان کے ڈیپریشن میں مبتلا ہونے کے امکانات تین سے چار گنا زیادہ ہوتے ہیں‎‎
اہور ایجوکیشن اینڈ ریسرچ نیٹ ورک (LEARN) نے لاہور ہائ کورٹ بار ایسوی ایشئن کے اشتراک سے لاہور ہائ کورٹ کے کراچی شہدا ہال میں "آلودہ ہوا سے نبٹنے " دوارے ایک سیمینار منعقد کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق اس سیشن میں عالموں ، ایکٹوسٹوں ،وکلا،طلبا ،ماحولیات کے ماہرین اور سول سوسائٹی نے شرکت کی جس نے ملک میں فضائ آلودگی سے نبرد آزما ہونے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

" فضائ آلودگی کا خاتمہ" سیمینار لاہور میں منعقد ہوا


لاہور ہائ کورٹ کے جج جواد حسن کہتے ہیں کہ صاف ہوا اور پانی انسان کا پیدائشی حق ہیں۔

جسٹس جواد نے مہمان خصوصی کے طور پر حاضرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے عدلیہ بالخصوص لاہور ہائ کورٹ کے ماحولیاتی اور عوامی مفاد کے مسائل سے نبٹنے کی کاوشوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے تازہ ہوا اور تازہ پانی انسان کا پیدائشی حق ہے۔ یہ مسئلہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کے متعلق ہے"۔

https://www.youtube.com/watch?v=qIHc0BtdR5U

رافع عالم نے مشورہ دیا کہ ہمیں چین کے 2030 کے ویژن کو اپناتے ہوئے فضائ آلودگی کا مقابلہ کرنا چائیے۔

ماحولیات کے شعبے کے وکیل اور سرگرم کارکن رافع عالم نے کہا کہ پاکستان کو فضائ آلودگی سے نبرد آزما ہونے کیلئے چین کا ویژن 2030 اپنانے کی ضرورت ہے۔ رافع نے فضائ آلودگی دوارے تاریخی تناظر میں بحث کی اور اس سے حاصل ہونے والے اسباق سے پاکستان کو مستفید ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے پاکستانیوں کو پہلے مسئلے کی بنیادی وجوہات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد ایک بھرپور حکمت عملی بنا کر اس مسئلے کے تدارک کی کوشش کرنہ چائیے۔

https://www.youtube.com/watch?v=fPyP11Xac6I

فضائ آلودگی کا باعث صنعتیں، بجلی بنانے کے کارخانے ٹرانسپورٹ وغیرہ ہیں۔

داور بٹ نے فضائ آلودگی کو مختلف طریقوں اور پیمانوں کی مدد سے جانچنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مختلف عناصر پر روشنی ڈالی جو فضائ آلودگی کا موجب بنتے ہیں۔اور سموگ اور ہوائ آلودگی کو جنم دینے والے محرکات پر گفت و شنید کی۔انہوں نے کہا کہ ہوا کا معیار دن بدن آلودہ ہونے کا باعث بجلی بنانے کے کارخانے، صنعتیں ، ٹرانسپورٹ اور پاکستان میں استعمال ہونے والے ڈیزل کے معیار کو جانچنے کے طریقہ کار کی عدم موجودگی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=nYz3MhDyq8k

وہ بچے جو آلودہ ماحول میں پرورش پاتے ہیں ان کے ڈیپریشن میں مبتلا ہونے کے امکانات تین سے چار گنا زیادہ ہوتے ہیں : دانیکا کمال

وکیل دانیکا کمال نے برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے اس حقیقت پر روشنی ڈالی کہ آلودہ فضا دماغی صحت پر اثر انداذ ہوتی ہے اور تحقیق کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے وہ بچے جو آلودہ ماحول والے خطوں میں پرورش پاتے ہیں ان کے ڈیپریشن اور دیگر دماغی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات تین سے چار گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے آلودگی سے بھرے ذرات ہوا کے ذریعے دماغ کے اندر گھس کر ڈیپریشن کی علامات کا کارن بنتے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=y6BU3LM-eTs

عائشہ راجہ نے ماسک اور ہوا کو صاف بنانے والے آلات کے استعمال پر بات کی ۔

عائشہ راجہ نے فضائ آلودگی کے سماج پر مرتب ہونے والے اثرات اور دشواریوں بالخصوص سکول جانے والے بچوں کے حوالے سے بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں حفاظتی تدابیر مثلا ماسک اور ہوا ڈاف بنانے والے آلات کے استعمال کے بارے میں سکولوں کی سطح پر آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے تا کہ آلودہ ہوا کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ حکومتی محکموں کیلئے اس ضمن میں مرطوط حکمت عملیاں مرتب کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔