Get Alerts

اب لڑائی بلے سے نہیں احمدیوں کو اعلیٰ عہدوں سے نوازنے والوں سے ہے: کیپٹن ر صفدر کا ایک بار پھر مذہبی کارڈ پر تکیہ

اب لڑائی بلے سے نہیں احمدیوں کو اعلیٰ عہدوں سے نوازنے والوں سے ہے: کیپٹن ر صفدر کا ایک بار پھر مذہبی کارڈ پر تکیہ
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کا ایک ویڈیو کلپ منظر عام پر آیا ہے جس میں وہ ایک بار پھر مذہب کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ وہ احمدیوں کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کر رہی ہے۔

انہوں نے نوشہرہ کے باسیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اب کوئی بلے سے لڑائی نہیں ہے یہ اب نظریات کی لڑائی ہے یہ تاجدار ختم نبوت زندہ باد والوں اور اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کے درمیان کی جنگ ہے۔

یاد رہے کہ کیپٹین ر صفدر اس سے قبل بھی ممتاز قادری کو شہید قرار دیتے ہوئے اپنی ہی حکومت پر بھی تنقید کرتے رہے ہیں۔