سانحہ مری: وزیر اعظم، وزیر اطلاعات نے متاثرین کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

سانحہ مری: وزیر اعظم، وزیر اطلاعات نے متاثرین کو ذمہ دار ٹھہرا دیا
سانحہ مری پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے متاثرین کو ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں عوام کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے لکھا کہ لوگوں نے غیرمعمولی برفباری اور موسمی حالات معلوم کیے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا، اس صورتحال کے لیے ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی، ایسےواقعات کی روک تھام کے لیے سخت قواعدوضوابط قائم کیےجائیں گے۔



وزیراعظم نے کہا کہ مری میں سیاحوں کی اموات پرافسردہ ہوں اور اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1479752168768999429

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی مری سانحے کا ذمہ دار متاثرین کو ٹھہرا دیا۔

سماء ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سیاحوں کی بہت زیادہ آمد کے باعث صرف مری ہی نہیں کئی علاقوں میں صورتحال تشویشناک ہے۔

فواد چوہدری نے شہریوں کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ شہری سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے قبل "عقل" کا استعمال کریں اور ان سیاحتی مقامات کی طرف نہ جائیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ جو لوگ برفباری سے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں وہ گھر بیٹھے سنو اسپرے خریدیں نہ کہ ان مقامات کی طرف جائیں۔

https://twitter.com/SamaaEnglish/status/1479708123963219971

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے 5 جنوری کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ مری میں ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں اور انہوں نے سیاحوں کی بڑی تعداد کو خوشحالی قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مری میں سیاحوں کی موجودگی کو خوشحالی قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئ گنا اوپر چلے گئے ہیں سیاحت میں یہ اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے اس سال سو بڑی کمپنیوں نے 929 ارب روپے منافع کمایا تمام بڑے میڈیا گروپس 33سے چالیس فیصد منافع میں ہیں۔’

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1478711109381197825