Get Alerts

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کرونا وائرس میں مبتلا

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کرونا وائرس میں مبتلا
شاہد خاقان عباسی اپوزین کے ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو کرونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کو لے کر حکومت کو سخت ہدف تنقید بناتے رہے ہیں۔ تاہم اب وہ خود بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں

جیونیوز کے مطابق  سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی کےاہلخانہ نے ان کے موذی وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ شاہد خاقان نے گزشتہ روز کرونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔


یاد رہے کہ ملک میں اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔


وفاقی وزیر فواد چوہدری کا دعویٰ ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کی بڑی تعداد ایوان کا اجلاس بلانے کے بعد کرونا کا شکار ہوئی ہے جس پر انہوں نے آن لائن اجلاس بلانے کی تجوزی دی ہے جبکہ وہ خود ان براہ راست اجلاسوں میں شرکت کرنے سے انکاری ہیں۔


یہ بھی اہم ہےکہ شاہد خاقان عباسی کو عوامی جگہوں پر بھی کم ہی ماسک پہنے دیکھا گیا ہے۔