Get Alerts

کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلئے قیمتی انعامات کا اعلان

کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلئے قیمتی انعامات کا اعلان
بھارتی حکام نے ایک نئی سکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بچائو کی ویکسی نیشن کرانے والے شہری اب لکی ڈرا کے ذریعے لاکھوں روپے کے انعامات کے حق دار بن سکتے ہیں۔

یہ انوکھی پیشکش بھارتی ریاست تامل ناڈو کی جانب سے کی گئی ہے، اس کا مقصد شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کرانے کیلئے راغب کرنا ہے۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے کارو ضلع میں یہ سکیم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ضلع کارو کے ہر ویکسی نیشن سینٹر میں آنے والے شہریوں کو ایک کوپن دے کر اس کا نام لکی ڈرا میں شامل کیا جائے گا، اس کے علاوہ اسے دیگر انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلائو ان دنوں رکا ہوا ہے، تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر شہریوں کی جلد از جلد ویکسی نیشن نہ کرائی گئی تو یہ وبائی مرض دوبارہ پھیل سکتا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے کورونا کی ویکسی نیشن کرانے والے شہریوں کو جو انعام دیئے جائیں گے ان کی فہرست تو طویل ہے تاہم پریشر ککر، مکسر گرائنڈر، ویٹ گرائنڈر اور واشنگ مشینوں سمیت دیگر روزمرہ استعمال کی چیزیں قابل ذکر ہیں۔

یہ سکیم ابھی صرف اتوار کے روز رکھی گئی ہے۔ اس روز کورونا وائرس سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگوانے والے افراد یہ تمام انعامات جیتنے کے حق دار ہونگے۔