Get Alerts

نیا آئی جی پنجاب جونیئر ہے، ماتحت کام نہیں کر سکتا: ایڈیشنل آئی جی کا مطالبہ

نیا آئی جی پنجاب جونیئر ہے، ماتحت کام نہیں کر سکتا: ایڈیشنل آئی جی کا مطالبہ
پنجاب پولیس میں انتظامی اور افسر شاہی کا بحران ابھی تک تھما نہیں۔ معاملہ  سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور سی سی پی او لاہور شیخ عمر کے درمیان  اختلافات سے شروع ہوا۔

اس پر آئی جی پنجاب نے جونئیر پولیس افسر کے ہاتھوں مبینہ ہتک آمیز رویئے کے بعد سے سخت موقف اپنایا۔ جس پر اب انہیں ہٹا دیا گیا ہے اور انکی جگہ انعام غنی کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

اس حوالےسے اب نیا تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ جس میں اب ایڈیشنل آئی جی پنجاب مسعود یاسین نے حکومت کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ نئے آئی جی پناجب ان سے جونیئر افسر ہیں اور وہ انکی ماتحتی میں کام نہیں کرسکتے۔ اس لئے بہتر ہے کہ مجھے رخصت پر بھیج دیا جائے۔