محمد بن سلمان اور لنڈسے لوہان کے تعلقات کی خبریں زیر گردش

محمد بن سلمان اور لنڈسے لوہان کے تعلقات کی خبریں زیر گردش
عالمی میڈیا میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور معروف امریکی اداکارہ و گلوکارہ لنڈسے لوہان کے تعلقات کی خبریں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

پیج سکس (Page Six) نامی ویب سائٹ نے 33 سالہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ لنڈسے لوہان کے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔

ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد بن سلمان اور لنڈسے لوہان کے درمیان کچھ چل رہا ہے اور دونوں ایک دوسرے کو اچھے سے جانتے ہیں کیونکہ محمد بن سلمان لنڈسے لوہان کو اپنے پرائیویٹ جیٹ میں گھماتے رہے ہیں۔

سعودی ولی عہد کے ترجمان نے اس خبر پر اپنے رد عمل میں کہا کہ یہ دونوں صرف ایک بار فامولا ون گرینڈ پرکس ریس میں ملے ہیں۔

یاد رہے کہ لنڈسے لوہان کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر لنڈسے کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں اداکارہ لنڈسے لوہان قرآن کا ایک نسخہ لیے نظر آئیں۔



لنڈسے لوہان موروثی طور پر آئرش اور اطالوی ہیں اور ان کی پرورش کیتھولک ماحول میں ہوئی ہے۔ ان کے بارے میں یہ افواہیں بھی سامنے آئی تھیں کہ انھوں نے کبّالہ کی کلاسوں میں شرکت کی تھی۔

2012 میں ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ انھوں نے ایک بودھ گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔