'مریم نواز کی گرفتاری پر شہباز شریف نے سخت ردعمل کیوں نہیں دیا؟'

'مریم نواز کی گرفتاری پر شہباز شریف نے سخت ردعمل کیوں نہیں دیا؟'
دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر کے دوران اینکر پرسن اجمل جامی نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب سے سوال پوچھا کہ مریم نواز کی گرفتاری پر شہباز شریف نے سخت ردعمل کیوں نہیں دیا؟

سوال پوچھنے پر مریم اورنگزیب نے اظہار برہمی کیا، انکا کہنا تھا کہ یہ کہانی بند کریں اب، شہباز شریف اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں تھے، اور انہیں روک لیا گیا تھا۔ شہباز شریف نے اپنی سٹیٹمنٹ مجھے بتائی اور میں نے اسے میڈیا کو دیا۔

https://twitter.com/adeelraja/status/1159538766555549696?s=20

جب اینکر پرسن نے پوچھا کہ کیا شہباز شریف کو میڈیا سے پردہ تھا تو مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کو مریم نواز کی گرفتاری کا سب سے زیادہ دکھ ہے، جتنا کسی اور کو نہیں ہوسکتا کیونکہ انکے گھر کی بیٹی گرفتاری ہوئی ہے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف کی آواز کو بند کیا جاتا ہے اور ان کے موقف کو میڈیا پرنہیں چلایا جاتا، ان کی آواز بھی بند کی جاتی ہے۔

بعدازں اینکر پرسن نے مشورہ دیا کہ اچھا ہوتا کہ شہباز شریف اس معاملے پر بھی پانچ منٹ گفتگو کر لیتے تاہم مریم اورنگزیب نے اس پر مزید بات کرنا چاہی تو پروگرام کا وقت ختم ہو گیا۔

اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز اور نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کردیا۔

نیب نے عدالت سے دونوں افراد کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ عدالت نے دونوں افراد کا 12 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 21 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ شریف خاندان نے اپنی چوہدری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، مریم نواز چوہدری شوگر ملز کی شیئر ہولڈر ہیں اور یوسف عباس کا اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوا۔

مریم نواز کی پیشی کے موقع پر عدالت میں بڑی تعداد میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان موجود تھے جنہیں منتشر کے لیے پولیس نے تشدد بھی کیا۔

خیال رہے کہ نیب نے مریم نواز کو گزشتہ روز لاہور سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی تھیں۔

چند روز قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کی منی لانڈرنگ کے ثبوت پیش کیے تھے۔