لوئر دیر کے حلقہ پی کے17 میدان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) اور ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے چیئرمین ملک لیاقت علی بی اے کے امتحانات میں نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
ترجمان مالاکنڈ یونیورسٹی معراج الدین کے مطابق نقل کے جرم میں یونیورسٹی کمیٹی نے ایم پی اے ملک لیاقت علی کو 17 دسمبر کو طلب کرلیا ہے
یونیورسٹی ترجمان کاکہنا ہےکہ ایم پی اے لیاقت علی گذشتہ ماہ بی اے کے امتحانات میں شریک ہوئے تھے،جس میں مطالعہ پاکستان کے پرچے میں نقل کرنے پر ٹیچر نے ان پر یو ایف ایم کیس بنایا تھا اور ان کانتیجہ بھی روک لیاگیا ہے۔ سماء نیوز کے مطابق ایم پی اے لیاقت علی نے کہا ہے کہ اگر بطور طالب علمی میرے ساتھ یہ سلوک ہوا ہے تو ٹھیک ہے۔