لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کرونا ٹیسٹنگ کٹس نایاب ہوگئیں، 400 مریضوں کے مقابلے میں 10 سے 50 کٹس

لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کرونا ٹیسٹنگ کٹس نایاب ہوگئیں، 400 مریضوں کے مقابلے میں 10 سے 50 کٹس

لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کرونا ٹیسٹ کی کٹس نایاب ہوگئیں۔ ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ صحت کو خط بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ کرونا کے مریضوں کی تعداد کے مقابلے میں انتہائی کم تعداد میں کرونا کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔


 جیو نیوز نے بتایا ہے کہ جناح ہسپتال کی  انتظامیہ کے مطابق آج 400 مریض کرونا ٹیسٹ کرانے آئے ہیں مگر ٹیسٹ کیلئے صرف 50 کٹس ملی ہیں۔ایم ایس سروسز ہسپتال انتظامیہ نے بھی یہی شکایت کی کہ کٹس آرہی ہیں لیکن مریضوں کی تعداد زیادہ اور کٹس کم ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر عبید کا کہنا ہے کہ میوہسپتال میں بھی کرونا کٹس نہ ہونے کے برابر ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز صرف 10 کٹس ہسپتال میں موجود تھیں  جس کے باعث   مریض پریشان ہیں اور نجی لیب جانا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب مریضوں نے بھی ٹیسٹ نہ ہونے کی دشواری سے متعلق بتایا اور کہا کہ نجی لیبز سےکرونا ٹیسٹ رپورٹس چار چار دنوں بعد مل رہی ہیں. جب کہ کئی لیبز مریضوں سے دوگنی رقم وصول کر رہی ہیں۔


واضح رہے کہ ملک میں کرونا کے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں جس کے باعث اسپتالوں میں بیڈز، وینٹی لیٹرز اور کٹس کی قلت کا سامنا ہے۔