”حکومت میں موجود تین چار لوگوں نے وزیراعظم بننے کی تیاریاں شروع کر دیں“

”حکومت میں موجود تین چار لوگوں نے وزیراعظم بننے کی تیاریاں شروع کر دیں“

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت میں موجود تین چار لوگوں نے وزیراعظم بننے کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا دھرنا ایک سکرپٹ کے تحت چل رہا ہے جب کہ ہمارا دھرنا کسی سکرپٹ کے تحت نہیں چل رہا۔





حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ان کے دھرنے میں چند ہزار لوگوں کو میڈیا نے خوب کوریج دی۔لیکن ہمارے لاکھوں افراد کو مٹھی بھر لوگ کا خاطب دے کر نوجوانوں کے جذبات کو بھڑکایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں موجود تین چار لوگوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے اپنے لیے شیروانی سلوا لی ہے۔ حافظ حمد اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت میں موجود کچھ لوگ وزیراعظم بننے کے خواہشمند ہیں۔


https://twitter.com/24NewsHD/status/1192891180801019904?s=20

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے تو میں ان لوگوں کے نام بھی بتا دوں۔


اس سے قبل معروف اینکر و کالم نگار ماریہ میمن کا اپنے کالم میں کہنا تھا کہ مولانا کو سیاسی طور پر کافی کچھ آفر کیا جا رہا ہے جس میں سینیٹ کی چار سیٹیں بھی شامل ہیں لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوئے۔ وزیراعظم ہاؤس میں جو سکون اورٹھہراؤ ہے اس سے واضح ہے کہ حکومت یہ سوچ کر مطمئن ہے کہ معاملات طے پا جائیں گے۔


اگر وزیراعظم اپنے غیر منتخب مشیران کی جگہ سیاسی مزاج اور سوجھ بوجھ والے کارکنان پر انحصار کریں گے تو شاہد بہت سے معاملات اتنا الجھنے کی نوبت نہ آئے۔خان صاحب کے ارد گرد کچھ ایسے عناصر ہیں جو بظاہر مذاکرات کے ذریعے سے کشیدگی ختم کروانے کی طرف مائل دکھائی دیتے ہیں لیکن کہیں نہ کہیں امید رکھتے ہیں کہ وہ شیروانی جو کافی عرصے سے ان کی الماری میں لٹکی ہے وہ پہننے کا موقع انہیں بھی ملے۔


خان صاحب کو دیکھنا ہو گا کہ ان کی صفوں میں موجود وہ کون شخص ہے جو پی ٹی آئی کا چوہدری نثار ثابت ہو سکتا ہے۔