تصویری جھلکیاں: محنت کشوں کی حکومت کا مطالبہ لئے لال جھنڈوں سے سجا، عوامی یکجہتی مارچ

تصویری جھلکیاں: محنت کشوں کی حکومت کا مطالبہ لئے لال جھنڈوں سے سجا، عوامی یکجہتی مارچ

حقوقِ خلق موومنٹ کے زیر اہتمام گذشتہ روز عوامی یکجہتی مارچ منعقد کیا گیا۔ مارچ میں شامل شرکا نے جی پی او چوک سے چیئرنگ کراس تک سرخ پرچم تھامے جلوس میں شرکت کی۔


مارچ میں پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو، خواتین محاذعمل، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار پیپلز رائٹس، آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن، پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن،آل پاکستان یوتھ موومنٹ، جمہوری خلق پاکستان اور پروگریسو لیبر فیڈریشن کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ مارچ میں خواتین، محنت کشوں، مزدووں ، کسانوں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں سرخ پرچم پکڑ رکھے تھے اور انقلابی نعرے لگا رہے تھے۔ کرونا وباء کے پیش نظر شرکاء نے احتیاطی تدابیراپناتے ہوئے ماسک پہن رکھے تھے۔ عورتوں نے مارچ کو لیڈ کیا اور ہوشرباء مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف منفرد انداز میں احتجاج کرتے ہوئے برتن بھی بجائے۔


مظاہرے سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ بھی مارچ میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر لاہور آئے۔ مارچ کے اختتام پر فاروق طارق، محسن داوڑ، عابد ساقی بھٹی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔


حقوق خلق موومنٹ کے رہنما عمار علی جان نے اس موقع پر اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ٹھیک سال پہلے لاہور کے مال روڈ پر طلبہ کا جلوس منعقد کرنے پر انہیں بغاوت کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑا مگر سال بعد اسی مال روڈ پر اس بار ان کے جلوس میں نہ صرف طلبہ شامل ہیں بلکہ مزدور کسان بھی شامل ہیں۔


مارچ کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجئے۔


تصاویر: خالد محمود ( حقوق خلق موومنٹ)