Get Alerts

پی سی بی نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا

پی سی بی نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے آئندہ سال آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ 1998 کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ مہمان ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ا

آسٹریلوی ٹیم گرین شرٹس کے خلاف اپنے دورہ کے دوران تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی -20 بین الاقوامی میچ کھیلے گی۔

آسٹریلین ٹیم 23سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی،مہمان ٹیم کے دورے کے شیڈول کے مطابق کینگروز آئندہ سال مارچ ،اپریل میں پاکستان آئیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اپریل میں کھیلی جائے گی۔

آسٹریلوی ٹیم نیشنل سٹیڈیم میں سیریز کا آغاز پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر کرے گی، میچ کا آغاز 3 مارچ کو ہوگا، سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچز 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔پاک آسٹریلیا سیریز کے چاروں وائٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے،

یہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلے جائیں گے۔سیریز میں شامل تمام ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔