ملالہ نے لکھا کہ انہوں نے برمنگھم، انگلینڈ میں ایک چھوٹی سی تقریب میں نکاح کیا۔ انہوں نے دعاؤں کی درخواست کی اور آنے والے دنوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا مستقبل کے سفر اکٹھے طے کرنے کی خواہش رکھتی ہیں اور اس حوالے سے بہت خوش ہیں۔
ملالہ کی جانب سے ملنے والی اس خوشخبری کے آتے ہی مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے انہیں دعا دی کہ انہیں زندگی کے ہر موڑ پر خدا کی رحمتوں کا سایہ میسر رہے۔
https://twitter.com/Malala/status/1458128016157052938
ملالہ یوسفزئی کے شوہر کا نام اسیر ملک ہے اور یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس سنٹر کے جنرل مینیجر ہونے کے ساتھ ساتھ LMS Pakistan کے شریک بانی بھی ہیں۔ یہ ماضی میں کوکا کولا کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں۔ انہوں نے ایچیسن کالج سے تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔ یہ لاہور پیراگون سکول میں ہم نصابی سرگرمیوں کے محکمے کے سربراہ بھی تھے۔
اسیر ملک کا تعلق لاہور سے ہے۔ ان کے والد کم عمری میں ہی انتقال کر گئے تھے۔ پاکستان سپر لیگ ٹیم ملتان سلطانز کے بانی علی خان ترین کے ساتھ ان کے دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں 2019 کے ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کے تمام میچز اکٹھے بیٹھ کر دیکھتے رہے ہیں۔ ملالہ یوسفزئی اور اسیر ملک ایک دوسرے کے ساتھ چند سالوں سے رابطے میں ہیں اور شادی سے پہلے ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے۔
2019 کے ورلڈ کپ کے دوران بھی ان کی ایک تصویر ملالہ یوسفزئی کے ساتھ سوشل میڈیا پر علی خان ترین نے پوسٹ کی تھی جس میں اسیر ملک اور ملالہ یوسفزئی کے علاوہ مایہ ناز پاکستانی سپنر ثقلین مشتاق بھی تھے۔
اسیر ملک نے انسٹاگرام پر بھی اپنی شادی کی تصویر پوسٹ کی۔
View this post on Instagram
ملالہ یوسفزئی کے ساتھ ان کی 2019 ورلڈ کپ ہی سے کچھ اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھیں۔