لاہور میں ایک اور اندوہناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں موٹر وے پر پیترول نہ ہونے کی وجہ سے سڑک پر کھڑی گاڑی میں سے ایک خاتون کو نکال کر اسے دو افراد زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ جا رہی تھیں اور گجر پورہ پر موٹر وے ایکسٹینشن پر اسکی گاڑی کا پیٹرول ختم ہوگیا اور گاڑی کھڑی تھی۔ جہاں پر ان کی گاڑی پر دو افراد حملہ آور ہوگئے۔ اس پر فون پر رشتے دار کے کہنے پر خاتون نے موٹر وے پولیس کو فون کیا جس پر جواب دیا گیا کہ یہ علاقہ انکی بیٹ سے باہر ہے۔
اس سے قبل کہ رشتہ دار پہنچتے، ملزمان نے خاتون اور اسکے بچوں کو گاڑی سے شیشہ توڑ کر نکالا اور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ اس کے ساتھ ہی ملزمان ایک لاکھ روپیہ زیور اور اے ٹی ایم کارڈز بھی ساتھ لے گئے ہیں۔ واردات کی ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔