گجرپورہ: موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت: جائے وقوعہ سے زیورات مل گئے

گجرپورہ: موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت: جائے وقوعہ سے زیورات مل گئے

ذرائع کےمطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو  جنگل سے خاتون سے لوٹی گئی طلائی انگوٹھی اور گھڑی مل گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ خاتون سے ڈکیتی کے بعد ڈاکو اسے کھائی میں لے گئے تھے۔


ڈاکوؤں نے خاتون سے ایک لاکھ نقدی اور زیورات لوٹے، انگوٹھی اور گھڑی ڈاکوؤں کے فرار کے دوران گرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق  تفتیشی اہلکاروں کو دن کی روشنی میں لوٹی ہوئی اشیاء ملیں جنہیں فنگر پرنٹ تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔