پنجاب حکومت نے نوازشریف کو جیل میں دی گئی سہولتوں سے متعلق شہباز شریف کے خط کا جواب دے دیا۔
شہباز شریف نے چیف سیکریٹری کے نام خط میں نواز شریف کو جیل میں فراہم کی گئی سہولتوں سے متعلق وضاحت مانگی تھی جس کے بعد چیف سیکریٹری نے خط محکمہ داخلہ کو ضروری کارروائی کے لیے بھجوا دیا تھا۔
صوبائی حکومت نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر ائیرکنڈیشنر اور دیگر سہولتیں دی جارہی ہیں، ان کو جیل میں ہیٹر، ٹی وی، ٹیبل کرسی اور مشقتی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
نواز شریف کو ڈاکٹر اور دیگر طبی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو گھر سے کھانا منگوانے اور اہل خانہ سے ملاقات کی بھی اجازت ہے۔