سینکڑوں لڑکیوں پرتشدد اورنازیباویڈیوزاسکینڈل نےتہلکہ مچادیا،اسکینڈل کےخلاف سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا اور ‘ ہدایت دا ریپسٹ’ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ہدایت خلجی کو بااثر سیاسی شخصیات کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں لڑکیوں پر تشدد کرنے اور برہنہ ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزمان ہدایت خلجی اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ، متعدد موبائلز اور ڈیوائسز قبضے میں لے کر ان میں سے متعدد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد کرلیں۔
پولیس کے مطابق ملزم لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر نشہ آور چیزیں دیتا، پھر انکی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ وہ دو لڑکیوں کے اغوا میں بھی ملوث ہے۔ ہدایت خلجی کو بااثر سیاسی شخصیات کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرے ملزم شانی کو بھی بہت جلد گرفتار کرلیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پولیس نے مرکزی ملزم ہدایت خلجی کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے باقی ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
https://twitter.com/mSaleemJaved/status/1469008808836059140
ڈی آئی جی پولیس فدا حسین نے کہا کہ دو لڑکیاں افغانستان میں ہیں جن کی واپسی کیلئے وفاقی سطح پر رابطہ کیا ہے، اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی موثر طور پرکام کررہی ہے۔
سینکڑوں لڑکیوں پرتشدد اورنازیباویڈیوزاسکینڈل نےتہلکہ مچادیا،اسکینڈل کےخلاف سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا اور ‘ ہدایت دا ریپسٹ’ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
https://twitter.com/wifeyisheree/status/1469265247957618690
https://twitter.com/RaqeebK82134449/status/1469274806650560519
https://twitter.com/HayatKhanKakar8/status/1468970381457256462
https://twitter.com/Qaharhussain313/status/1468978854941405196
https://twitter.com/mishilicious/status/1469144402409009160