پشاور: سکھ نوجوان رویندر سنگھ کے قتل کا معمہ حل، منگیتر ہی قاتل نکلی

پشاور: سکھ نوجوان رویندر سنگھ کے قتل کا معمہ حل، منگیتر ہی قاتل نکلی
شانگلہ سے تعلق رکھنے والے سکھ نوجوان رویندر سنگھ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

سکھ نوجوان رویندر سنگھ کا قاتل کوئی دوسرا نہیں بلکہ رویندر سنگھ کی اپنی منگیتر نکلی، رویندر سنگھ کی منگیتر پریم کماری کو مردان سے گرفتار کر کے مردان جیل منتقل کر دیا گیا۔

اعلیٰ سکیورٹی آفیسر کے مطابق پریم کماری رویندر سنگھ سے شادی کے لئے راضی نہ تھی جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھایا اور ملزمان کو رقم دیکر رویندر سنگھ کا قتل کروا دیا، تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ملزمہ نے رویندر سنگھ کے قتل کے لئے ملزمان کو سات لاکھ روپے رقم دینے پر بات فائنل کی۔

ذرائع کے مطابق رویندر سنگھ کو مردان میں ہی قتل کیا گیا جبکہ کیس کا رخ موڑنے کے لئے لاش کو پشاور منتقل کیا گیا، لاش پھینکنے کے بعد قاتلوں نے مقتول کے اہل خانہ کو فون کیا کہ پیسے بھجوا دو ورنہ تمہارے بھائی کو قتل کر دیں گے۔ یہ سب کچھ صرف کیس کی تفتیش کا رخ موڑنے کے لئے کیا گیا تاکہ اصل قاتلوں کا پتہ نہ چل سکے ، سی سی پی اور پشاور کی نگرانی میں کمیٹی نے دن رات کام کر کے کیس کو ٹریس کیا۔

اعلیٰ سکیورٹی آفیسر کے مطابق سکھ کمیونٹی کے نوجوان رویندر سنگھ کے قتل کے بعد اس کی لاش کو پشاور لایا گیا جبکہ ملزمان نے مقتول رویندر سنگھ ہی کے موبائل سے فون کر کے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ رویندر سنگھ کو قتل کر دیا گیا ہے۔