Get Alerts

ایک دن میں ریکارڈ 5385 کرونا کےمریض، 83 جاں بحق: پنجاب کرونا کیسز اور اموات میں سر فہرست

ایک دن میں ریکارڈ 5385 کرونا کےمریض، 83 جاں بحق: پنجاب کرونا کیسز اور اموات میں سر فہرست

 پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے ریکارڈ 5385 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ ملک بھر میں گذشتہ روز ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 83 ہے۔


بڑی تعداد میں مریض سامنے آنے کے بعد اب پاکستان میں کرونا کے مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 113702 ہو چکی ہے جبکہ اموات کی کُل تعداد 2255 ہے۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر 36308 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2641 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور اب یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 43460 ہو گئی ہے۔ جبکہ 34 نئی ہلاکتوں کے بعد اب پنجاب میں اموات کی کُل تعداد 807 ہو گئی ہے۔ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 41303، خیبرپختونخوا میں 14527، بلوچستان میں 7031، اسلام آباد میں 5963، گلگت بلتستان میں 974 جبکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کرونا متاثرین کی تعداد 444 ہے۔


807 ہلاکتوں کے ساتھ صوبہ پنجاب سرفہرست ہے جبکہ سندھ میں اب تک 696، خیبرپختونخوا میں 610، بلوچستان میں 62، اسلام آباد میں 57، جبکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اموات کی مجموعی تعداد نو ہے۔


 بی بی سی کے مطابق گذشتہ روز پاکستان میں کُل 23799 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب ملک میں ہونے والے کرونا ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 754,252 ہو گئی ہے