منگل کی صبح ریڈیو پاکستان کی جانب سے ایک خبر چھاپی گئی جس میں پشتون تحفظ موومنٹ سے تعلق رکھنے والے دو ایم این ایز علی وزیر اور محسن داؤڑ پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ یہ دونوں بھارت کے ایما پر افغانستان کے ذریعے پاکستان مخالف قوتوں کے ایجنڈا پر عمل کر رہے ہیں۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ جس سے یہ خبر ٹوئٹر پر شائع کی گئی اور ویب سائٹ جس پر یہ خبر لگی، چند برس قبل انہوں نے ہی بنائے تھے جب وہ ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔ سولنگی کا کہنا تھا کہ وہ کبھی نہیں سوچ سکتے تھے کہ یہ اکاؤنٹس حکومت کے مخالفین کے خلاف پراپیگنڈا کے لئے استعمال ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود اس وقت وزیرِ اطلاعات کے عہدے پر براجمان ہیں اور انہیں چاہیے کہ اس سلسلے میں انہیں ایک انکوائری ضرور کرنی چاہیے۔