Get Alerts

دسویں این ایف سی کمیشن کی ترکیب غیر آئینی ہے: محسن داؤڑ نے عدالت میں پیٹیشن دائر کر دی

دسویں این ایف سی کمیشن کی ترکیب غیر آئینی ہے: محسن داؤڑ نے عدالت میں پیٹیشن دائر کر دی
پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما و رکن قومی اسمبلی محسن داؤڑ نے دسویں این ایف سی کمیشن کی ترکیب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عدالت میں پیٹیشن دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم کے رہنما و رکن قومی اسمبلی محسن داؤڑ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بشریٰ گوہر، افرسیاب خٹک اور فرحت اللہ بابر کے ہمراہ پشاور ہائی کورٹ میں دسویں این ایف سی کی ترکیب کو چیلنج کیا ہے۔

محسن داؤڑ نے اپنی ٹویٹ میں دسویں این ایف سی کمیشن کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔



اس حوالے سے پی ٹی ایم رکن احسن داؤڑ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اٹھارہویں ترمیم کو ختم کرنے کے لیے این ایف سی کے نئے ٹی آر اوز بنائے گئے، صوبائی حصہ کم کرنے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔