“نوازشریف دھرنے میں شرکت کا حتمی فیصلہ کر کے جیل سے مولانا کو آگاہ کر چکے ہیں”

“نوازشریف دھرنے میں شرکت کا حتمی فیصلہ کر کے جیل سے مولانا کو آگاہ کر چکے ہیں”
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو خط لکھ دیا۔

https://www.facebook.com/HUMNewsPakistan/videos/506724110175376/

ذرائع کے مطابق خط مولانا فضل الرحمان کو موصول ہوگیا ہے۔ میاں نوازشریف نے خط میں لکھا کہ مسلم لیگ (ن) کی پوری قیادت آپ کے ساتھ ہے، انہوں نے لکھا کہ حکومت جعلی اور سلیکٹڈ ہے۔

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1182117075852103680?s=20

سینئرتجزیہ کار حامد میر نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے مولانا فضل الرحمان کو لکھے گئے خط کی تصدیق کردی، حامد میر کہتے ہیں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں شمولیت کی یقین دہانی کرا دی ہے،نوازشریف نے خط میں بھی ان کو کہا ہے کہ نئے الیکشن ہی ملکی مسائل کا حل ہیں،مسلم لیگ ن دھرنے میں جے یوآئی (ف) کے ساتھ ہے.

دوسری جانب لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں کیپٹن ریٹائرصفدر نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز سے ملاقات کی ۔  ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ۔  آزادی مارچ میں شرکت کے سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہناتھا کہ کچھ چیزیں میڈیا پر بات کرنے کی نہیں ہوتیں۔فضل الرحمن آزادی مارچ کے دولہا ہیں اور ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں۔

جبکہ میاں شہباز شریف آج کی اہم ملاقات میں نواز شریف سے ملنے بھی نہیں آئے۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے فیصلہ کن بات ہونی تھی لیکن مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنے بڑے بھائی سے ملاقات کرنے کیلئے ہی نہ آئے۔