اسلامی قوانین نافذ کر کے ہی بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے:حریم شاہ

اسلامی قوانین نافذ کر کے ہی بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے:حریم شاہ
معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگائے جانے کے خلاف آج کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے پابندی ہٹانے کی اپیل کی ہے۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کی جانب سے  ٹک ٹاک پر پابندی کی وجہ فحاشی قرار دینا ایک بے بنیاد اور ناقص دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ خود ہی ایسے معاملات کی نشاندہی کر کے خود ہی اس پر پابندی لگا دیتی ہے۔

حریم شاہ نے مزید کہا  سینسر بورڈ جیسے ادارے موجود ہیں جو بے حیائی پھیلانے والے حضرات کے خلاف کاروائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بے حیائی ختم کرنی ہے تو سب سے پہلے اسلامی قوانین نافذ کریں، اسلامی قوانین کے اطلاق سے ہی بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ حریم شاہ نے وزیر اعظم سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک ایپ بہت سے لوگوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے لہٰذا ٹک ٹاک پر سے فی الفور سے پابندی ہٹائی جائے۔