'نواز شریف کو وہاں سے ضمانت مل چکی جہاں سے ملنی ہوتی ہے'

عثمان ڈار اور صداقت عباسی والے انٹرویوز کا طریقہ کار ٹھیک نہیں لگ رہا۔ البتہ اپنے انٹرویوز میں دونوں نے ایسے بیانات دیے ہیں جن سے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچے گا۔ یہ بیانات 9 مئی کے مقدمے کو مضبوط کریں گے۔ ان بیانات کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا ہو سکتی ہے۔

'نواز شریف کو وہاں سے ضمانت مل چکی جہاں سے ملنی ہوتی ہے'

سپریم کورٹ میں 60 فیصد ججز کی آبزرویشنز پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے حق میں آ رہی ہیں۔ نواز شریف سے زیادہ تجربہ کار سیاست دان پاکستان کی تاریخ میں کوئی نہیں آیا، انہیں حفاظتی ضمانت ملنی چاہئیے اور اس کے بعد وہ خود کو قانون کے سامنے پیش کریں۔ پاکستان میں جہاں سے ضمانت ملنی ہوتی ہے نواز شریف کو وہاں سے مل چکی ہے، باقی باتیں ثانوی ہیں۔ یہ کہنا ہے قانون دان حیدر وحید کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں اعزاز سید نے کہا کہ نواز شریف معاملات طے ہونے کے بعد ہی وطن آ رہے ہیں۔ وہ جیل جانے کو نہیں بلکہ جلسہ کرنے ہی آ رہے ہیں۔ عثمان ڈار اور صداقت عباسی والے انٹرویوز کا طریقہ کار ٹھیک نہیں لگ رہا۔ البتہ اپنے انٹرویوز میں دونوں نے ایسے بیانات دیے ہیں جن سے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچے گا۔ یہ بیانات 9 مئی کے مقدمے کو مضبوط کریں گے۔ ان بیانات کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا ہو سکتی ہے۔

مشرف زیدی کے مطابق ایک جانب جہاں حماس کو پوری دنیا میں دہشت گرد تنظیم سمجھا جاتا ہے تو دوسری جانب اسرائیل مکمل طور پر چپ ہے، دونوں کو ایک ہی پیمانے پر پرکھنا ہوگا۔ پاکستان کے عوام اور حکومت کی تمام تر ہمدردیاں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، بحرانوں سے گھرے پاکستان سے اس سے زیادہ توقع رکھنا غلط ہو گا۔ پاکستان کو پہلے اپنے مسئلے حل کرنے ہوں گے اس کے بعد وہ عالمی سطح پر کوئی کردار ادا کر سکے گا۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔